ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی سید حسین نقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی سید حسین نقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد:(سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی سید حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم سید حسین نقی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی صحافت کے شعبے میں گزار کر اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم سید حسین نقی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم سید حسین نقی کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔