ہومتازہ ترینایک وزیر روز میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے، میں نے جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی

ایک وزیر روز میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے، میں نے جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کر دیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔
انہوں نے کہا جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔