ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون سکیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت؛ رانا مشہود کی ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و ہنر مندی پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف کا یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون سکیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت؛ رانا مشہود کی ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و ہنر مندی پر بریفنگ

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے وزیراعظم کو “یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم” پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ نوجوانوں کو جدید ہنر اور روزگار کے باعزت مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آپ کے وژن کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرضوں کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ لون سکیم کے تحت قرضوں کی تقسیم مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنائی جائے تاکہ مستحق نوجوان اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔