ہومبریکنگ نیوزضیا الدین یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ کا پہلی مرتبہ اسلام آباد میں انعقاد

ضیا الدین یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ کا پہلی مرتبہ اسلام آباد میں انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )ضیا الدین یونیورسٹی کراچی کا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن انٹری ٹیسٹ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ہوا، جو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے دائرہ کار میں ایک اہم پیش رفت ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 354 امیدواروں اور ڈاکٹرز نے شرکت کی، جو طبی تعلیم کے شعبے میں ضیا الدین یونیورسٹی کراچی کی ساکھ، اعتماد اور ادارہ جاتی اہمیت کے ساتھ ساتھ اعلی طبی تعلیم کے حصول میں طلبہ کی بھرپور دلچسپی کا عکاس ہے۔

اس موقع پر ضیا الدین یونیورسٹی کراچی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور معیاری تعلیم اور بہترین پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ، اعلی تعلیمی معیار برقرار رکھنے اور طلبہ کے لیے نئے تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، بہترین تدریسی ماحول اور معیاری پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا یونیورسٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد اعلی معیار کی تعلیم اور جدید پوسٹ گریجویٹ تربیت کے ذریعے قابل اور ماہر طبی پیشہ ور افراد تیار کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔