ہومبریکنگ نیوزحکومت کا الیکشن ریفارمز کمیٹی میں پی ٹی آئی کو برابر نمائندگی دینے سے انکار، وجوہات سامنے آگئیں

حکومت کا الیکشن ریفارمز کمیٹی میں پی ٹی آئی کو برابر نمائندگی دینے سے انکار، وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے الیکشن ریفارمز کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو برابر نمائندگی دینے سے انکار کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، جن میں پارلیمان میں جماعتوں کی عددی نمائندگی، دیگر اتحادی جماعتوں کے حقوق، ماضی کی روایات اور کمیٹی میں فیصلہ سازی کا عمل شامل ہیں۔

حکومتی مقف کے مطابق پارلیمان میں نمائندگی برابری کے بجائے نشستوں کی تعداد کی بنیاد پر طے ہوتی ہے۔ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے پاس 200 سے زیادہ نشستیں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی بطور جماعت پارلیمان میں ایک بھی نشست نہیں رکھتی۔ اس لیے کمیٹی میں بھی اکثریت رکھنے والے فریق کا پلڑا بھاری ہونا چاہیے، کیونکہ یہی جمہوری اصول ہے۔حکومتی مقف میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ریفارمز کمیٹی صرف مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پر مشتمل نہیں بلکہ اس میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علمائے اسلام، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق) بھی شامل ہیں۔

اگر پی ٹی آئی کو کمیٹی میں 50 فیصد نمائندگی دے دی جائے تو باقی 6 جماعتوں کو دیگر 50 فیصد میں جگہ دینا ہوگی۔ کیا ایسا کرنا پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مینڈیٹ کی توہین نہیں ہوگی؟ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک جماعت کے بجائے تمام جماعتوں کے حق نمائندگی کو مدنظر رکھ رہی ہے۔

حکومتی مقف کے مطابق 2017 میں بھی الیکشن ریفارمز کمیٹی نشستوں کے تناسب سے تشکیل دی گئی تھی، 50، 50 فیصد برابری کی بنیاد پر نہیں۔ اسی طرح 2021 میں جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو اس نے بھی اپوزیشن کو کمیٹی میں مساوی نمائندگی نہیں دی تھی۔ اس وقت اسحاق ڈار اور یوسف رضا گیلانی کو بھی کمیٹی میں تناسب کے مطابق نمائندگی دی گئی تھی۔ ایسے میں جب پی ٹی آئی نے خود حکومت میں رہتے ہوئے برابری نہیں دی تو اب اس کا یہ مطالبہ کیوں ہے؟ حکومتی مقف ہے کہ اس معاملے میں روایت ایک ہی رہنی چاہیے۔

حکومتی مقف میں 50، 50 فیصد نمائندگی کے فارمولے پر یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے کہ اس سے کمیٹی میں فیصلہ سازی کا عمل متاثر ہوسکتا ہے اور ہر شق پر ووٹنگ برابر ہونے کی صورت میں قانون سازی رک سکتی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد انتخابی اصلاحات کی منظوری ہے، جبکہ پی ٹی آئی اصلاحات کا عمل روکنا چاہتی ہے تاکہ یہ مقف اختیار کیا جاسکے کہ نظام ناکام ہوگیا۔

حکومتی فریق کے مطابق حکومت نے اس حکمت عملی کو بھانپتے ہوئے برابری کا فارمولا مسترد کیا۔مزید برآں حکومتی مقف میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت پارلیمانی پارٹی کے طور پر رجسٹرڈ نہیں اور اس کے ارکان سنی اتحاد کونسل کے نام سے پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی سنی اتحاد کونسل کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔ حکومتی مقف کے مطابق جس جماعت کی اپنی پارلیمانی شناخت ہی متنازع ہو، وہ کمیٹی میں 50 فیصد برابری کی دعوے دار کیسے ہوسکتی ہے؟ پہلے اسے اپنی پارلیمانی حیثیت واضح کرنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔