اسلام آباد (آئی پی ایس )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز اور 12بلوں کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخواہ کے جن 5آرڈیننس کی منظوری دی ان میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ)، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنی اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 ،خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاونسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی بھی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے جن 12بلوں کی منظوری دی ان میں آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026 ،پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 ، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026،سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026،ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 ، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 ،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026،این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026 ،صدرِ مملکت نے پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری بھی دے دی۔
