کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ98 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 8573 روپے کم ہوکر 3لاکھ 42ہزار023 روپے ہوگیا۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 100 ڈالر کم ہوکر 3764 ڈالر فی اونس ہے۔
