اسلام آباد (سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارت خارجہ میں ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ و وزیر خارجہ رشید میردوف سے ملاقات کی۔ ملاقات چھٹے پاکستان۔ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے قبل ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
