اسلام آباد (سب نیوز): اسلامی تعاون تنظیم کی سائنسی و تکنیکی تعاون سے متعلق قائمہ کمیٹی (او آئی سی کامسٹیک) کے زیر اہتمام مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کی گورننس اور پالیسی کے موضوع پر ایک آن لائن ویبینار منعقد ہوا، جس میں طلبہ، محققین اور مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ ماہرین سمیت تقریباً 250 افراد نے شرکت کی۔
او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے عالمی معیشت، تعلیم، سائنسی تحقیق اور عوامی خدمات کے شعبوں کو تبدیل کر رہی ہے، اس لیے اس ٹیکنالوجی کی ترقی اور استعمال کے لیے شفاف، اخلاقی اور انسان مرکز گورننس فریم ورک ناگزیر ہیں۔
انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان پالیسی سازی میں ہم آہنگی، استعداد کار میں اضافے اور علم و تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانی وقار، نجی زندگی کے تحفظ اور بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے اصولوں کے تحت ہونا چاہیے۔
او آئی سی کامسٹیک کے زیر اہتمام مصنوعی ذہانت کی گورننس اور پالیسی کے موضوع پر ویبینار، اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
