پشاور (سب نیوز)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا، نام نہاد یوٹیوبرز نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو نقصان پہنچایا
ڈالرمافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے، آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انا اور ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی، آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ نئی سیاسی صف بندی میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی، فیصلہ کرنا ہوگا۔
