ہومپاکستانخیبرپختونخوا کی 34میں سے 26سرکاری جامعات مالی خسارے کا شکار، وفاق سے 18ارب روپے گرانٹ مانگ لی

خیبرپختونخوا کی 34میں سے 26سرکاری جامعات مالی خسارے کا شکار، وفاق سے 18ارب روپے گرانٹ مانگ لی

پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کی 34میں سے 26سرکاری جامعات مالی خسارے کا شکار، وفاق سے 18ارب روپے گرانٹ مانگ لی ۔ سیکرٹری اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جامعات کا مجموعی خسارہ 5 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ چکا، سرکاری جامعات میں زیر تعلیم تقریبا 2 لاکھ طلبہ متاثر ہو رہے ہیں، مالی مشکلات کے باعث طلبہ اور ان کے خاندانوں پر فیسوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے، تنخواہوں اور پنشن اخراجات میں مسلسل اضافہ بوجھ بن گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔