ہومپاکستانملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26 اعشاریہ846بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26 اعشاریہ846بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 110 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26 اعشاریہ846بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 اعشاریہ754بلین ڈالر تھے جن میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری آئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2026 میں مغربی ایشیا میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے اپنے ذخائر فروری میں 16 اعشاریہ568بلین ڈالر تھے جو 30 اکتوبر تک بڑھ کر 21 اعشاریہ568بلین ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی ہے جبکہ برآمد کنندگان کو بھی اپنی آمدن بروقت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے اعتماد حاصل ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔