ہومپاکستانپاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار

پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار

اسلام آباد(سب نیوز)جے یو آئی (ف)کے رہنما اسعد محمود کے گرد پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر مقدمات میں گھیرا تنگ ہونے لگا، ایف آئی اے نے قانونی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اسعد محمود کو دانستہ ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دیدیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسعد محمود کا نام پی این آئی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کردی، ایف آئی اے حکام نے انکوائری کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے اور مختلف قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔ایف آئی اے نے اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے 2 نومبر کو طلب کیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان، اسعد محمود اور دیگر رہنماں کے خلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔