ہومتازہ ترینٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

ٹرمپ نے سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر سیاسی انتقام لینے، ری پبلکن رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینے اور قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دینے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کئی افراد کو مواخذے اور مختلف سزاؤں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اٹارنی جنرل سمیت متعدد افراد کے خلاف مواخذے کی دھمکیاں بھی بلاجواز ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے طرزِ عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق ری پبلکن ڈونرز کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ری پبلکنز اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

واکنگ جوتے لیں
امریکی صدر نے سینیٹر ایلیسا سلاٹکن کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ری پبلکن نظریات رکھنے والے نوجوانوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سزا ان افراد کو ملنی چاہیے جو دوسروں کو غیر قانونی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ انصاف کو ڈیموکریٹس کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔