ہومتازہ ترینسعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، میزائل فضا میں تباہ

سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، میزائل فضا میں تباہ

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔

سعودی ترجمان کےمطابق مشرقی سعودی عرب کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی روک لیا۔

میزائل حملے کے بعد دمام، الاحساء اور ابقیق میں خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے، تاہم سعودی سول ڈیفنس نے تینوں شہروں میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کرتے ہوئے الرٹ واپس لے لیے۔

دوسری جانب شام نے یمن میں سعودی عرب کی مدد کیلئے ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شامی اہلکار حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔