ہومبریکنگ نیوزاین اے 77 گوجر انوالہ، پی پی 203 چیچہ وطنی پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

این اے 77 گوجر انوالہ، پی پی 203 چیچہ وطنی پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

گوجرانوالا کے حلقہ این اے 77 اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

گوجرانوالہ کےحلقہ این اے 77 میں مسلم لیگ ن کے راشد بشیر ورک اور مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر امیدوار ہیں، الفت رسول وڑائچ بطور آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی ) نے اس نشست کیلئے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کررکھا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار ہے اور 333 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پی پی 203 کے ضمنی انتخاب میں 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اسد حنیف جٹ، اویس گجر، چوہدری شعیب، آصف سلطان، وحید کاٹھیا، عمربشیرجٹ اورفرحان آزاد امیدوار ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر رکھا ہےاور پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا بھی ضمنی انتخاب میں کوئی امیدوار نہیں۔

پی پی 203 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 122 ہے اور مجموعی طور پر 185 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ انتخابی سکیورٹی کیلئے پولیس کی7 ریزروز بھی تیارہیں۔

واضح رہے کہ این اے 77 ن لیگ کے محمود بشیر ورک اور پی پی 203 ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔