اسلام آباد (سب نیوز): سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے پاکستان اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دوطرفہ روابط کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ہومبریکنگ نیوزسیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد اور جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد اور جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
