دنیا بھر میں ہالووین کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا،خوفناک بھوتوں، ڈراؤنی چڑیلوں اور عجیب و غریب کرداروں نے تقریبات کو منفرد رنگ دے دیا۔
ہانگ کانگ اور برازیل میں ہالووین کی خصوصی ریلیاں کسی ڈراؤنی فلم کا منظر پیش کرتی رہیں،کہیں ویمپائرز کے بھیس میں شرکاء نےلوگوں کو خوفزدہ کیا تو کہیں چلتے پھرتے بھوتوں اور دلچسپ روپ دھارے شہریوں نے خوف کے بجائے قہقہے بکھیر دیے۔
کہیں خونخوار ویمپائرز کے روپ میں شہری نظر آئے تو کہیں ڈراؤنے بھوتوں نے اپنے منفرد انداز سے لوگوں کو محظوظ کیا،رنگا رنگ ملبوسات اور منفرد انداز نےہالووین کی تقریبات کو یادگار بنا دیا۔
ہالووین کے موقع پر گھروں، شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات کو کدو، مکڑیوں کے جالوں، مصنوعی ہڈیوں اور خوفناک سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا، بچوں نے مختلف ملبوسات پہن کر گھر گھر جا کر ٹریٹ بھی جمع کیے۔
واضح رہے کہ ہالووین ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے،اس موقع پرلوگ خوفناک ملبوسات پہنتے، گھروں کو سجاتے اورمختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اس تہوار کی قدیم روایات کا تعلق یورپ کے قدیم کیلٹک تہوار سامہین سے جوڑا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں ہالووین کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
