ہومپاکستانوفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یومِ ولادت کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے 9 نومبر کو ملک گیر عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق رواں سال 19 جنوری 2026 کو منظور کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کی روشنی میں 9 نومبر بروز پیر کو تمام وفاقی و صوبائی محکموں، روزگار کے مراکز اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی، تمام وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر کے تمام سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور سرکاری و نجی دفاتر پیر کو بند رہیں گے۔

اس سرکاری فیصلے کے نتیجے میں ان تمام دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو متواتر 3 چھٹیاں (لانگ ویک اینڈ) ملیں گی جہاں ہفتے میں 2 دن (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیل ہوتی ہے، یوں 7 نومبر (ہفتہ) سے 9 نومبر (پیر) تک چھٹیوں کے بعد تمام تر سرکاری اور کاروباری معمولات 10 نومبر بروز منگل سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔