اسلام آباد: سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن وزارت خارجہ پہنچ گئے جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کریں گے۔
ان مذاکرات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
