ہومپاکستانپاکستان کی ترکیہ کو یومِ جمہوریہ کی 103ویں سالگرہ پر مبارکباد

پاکستان کی ترکیہ کو یومِ جمہوریہ کی 103ویں سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان نے جمہوریہ ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کی 103ویں سالگرہ کے موقع پر ترکیہ کی حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مبارکباد کے پیغام میں پاکستان نے ترکیہ کے عوام کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان، جمہوریہ ترکیہ کی 103ویں سالگرہ کے موقع پر ترکیہ کی حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور دوستی دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔