ہومبریکنگ نیوزپانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف

پانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: 5 سال کے دوران 11ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں گزشتہ 5 سال میں دی گئی ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات پیش کردی گئیں جس میں 11 ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

شائستہ پرویز کے سوال پر وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 21-2020 میں 1482 ارب 31 کروڑ کی چھوٹ اور مالی سال 22-2021 میں 2239 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں 2540 ارب روپے، 24-2023 میں 2434 ارب روپے جب کہ 25-2024 میں 2352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

پار لیما نی سیکرٹری بیرسٹر سعد وسیم نے کہا کہ ٹیکسوں میں چھوٹ ٹیکس سسٹم کی بہتری کیلئے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔