ہومبریکنگ نیوزٹرمپ بدترین نااہل، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: بارک اوباما

ٹرمپ بدترین نااہل، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: بارک اوباما

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوباما نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا لیکن ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدر نے متعدد غلط فیصلے کیے جن میں سب سے اہم غیر ضروری جنگ شروع کرنے کا فیصلہ تھا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی غیر ضروری جنگ شروع کی جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا۔

سابق صدر اوباما نے ٹرمپ انتطامیہ کو بدترین نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر فتح کے اعلان کے 7 ماہ بعد ہمارے اتحادیوں اور فوجی اڈوں پر حملے ہوئے، امریکی ہلاک و زخمی ہوئے، ہمارے میزائلوں کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔

سابق صدر اوباما نے کہا کہ اب ایران کو آبنائے ہرمز پر ویٹو پاور حاصل ہے، اسی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ایران جنگ کے معاشی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہی جنگ ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔