اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی و وزیر مملکت فہد ہارون سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایتھوپیا کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
فہد ہارون نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی گئی۔
فہد ہارون سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
