ہومپاکستانرومانیہ کے نئے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کے تہنیتی پیغام پر اظہارِ تشکر، پاک رومانیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

رومانیہ کے نئے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کے تہنیتی پیغام پر اظہارِ تشکر، پاک رومانیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (سب نیوز)رومانیہ کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈان نیکولائیسکو نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تہنیتی پیغام دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رومانیہ کے وزیر خارجہ ڈان نیکولائیسکو نے اپنے پیغام میں اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط روابط کو مزید فروغ دینا دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے سفارتی روابط اہمیت کے حامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔