ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد: جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے، درخواست مسترد

اسلام آباد: جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے، درخواست مسترد

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ہفتہ وار بازاروں کے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جی سکس اور ایچ نائن کے ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے۔
سی ڈی اے کے خط کے مطابق حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عمل درآمد ہونے تک بازار بحال نہیں کیے جائیں گے۔ بازار کھولنے کے لیے ریسکیو حکام اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات مکمل کیے بغیر اسٹال ہولڈرز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی ڈی اے کے مطابق فیصلے کی کاپی چیئرمین سی ڈی اے، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔