ہومبریکنگ نیوزغزہ: غذائی امداد میں بڑی کٹوتی، 14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار

غزہ: غذائی امداد میں بڑی کٹوتی، 14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار

عالمی خوراک پروگرام نے فنڈز کی کمی کے باعث غزہ کے لیے ماہانہ غذائی امداد میں 5 لاکھ کی کٹوتی کر دی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق امداد حاصل کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ سے کم کر کے 11 لاکھ کر دی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی خوراک پروگرام نے غزہ میں خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ہے، جبکہ روزانہ فراہم کیے جانے والے تیار کھانوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے کم کر کے ڈیڑھ لاکھ کر دی گئی ہے۔
غزہ کے دشوار گزار علاقوں میں بعض خاندانوں کو اب 2 دن میں صرف ایک بار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
عالمی خوراک پروگرام کے مطابق غزہ میں 14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث غذائی امداد کی فراہمی محدود کرنا پڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔