پشاور(آئی پی ایس ) قومی وطن پارٹی کے 14 ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپا کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی صورتحال ناگفتہ بہہ ہے، 13 سال سے یہاں پر ایک حکومت مسلط کی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے اتنا نقصان پہنچایا کہ اگر ہر شخص پریشان ہے، سیاست اب تبدیل ہوگئی ہے، لوگ سیاست سے مایوس ہیں۔
چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپا کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے وزیراعلی ریلی میں مصروف رہے، پہلی دفعہ وفاقی حکومت نے انہیں مذاکرات کی دعوت تھی، اس وقت بھی کہا کہ مذاکرات کو سنحیدہ لیں، یہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لیکر جا رہے تھے، گورنر راج لگا تو کوئی نہیں نکلا، مذاکرات میں ناکامی کی وجہ پی ٹی آئی کے قائدین اور ان کا سوشل میڈیا ہے، پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا نہیں اور صوبائی حکومت بھی کھو دی۔
