ہومبریکنگ نیوزپاک-افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے متعدد اہلکار ہلاک

پاک-افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے متعدد اہلکار ہلاک

پشاور (آئی پی ایس )پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کے لیے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے متعدد طالبان اہلکار ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک-افغان سرحد تائدہ سیکٹر، اپر کرم اورغوزگڑھی میں افغان طالبان کی خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کے لیے بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کا تائدہ سیکٹر، اپر کرم اورغوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپوراور مثرجواب دیا گیا، غوز گڑھی سرحد پر جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اپرکرم سیکٹرمیں پاک فوج نے آرٹلری فائرکے ذریعے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایاکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان اہلکاروں نے اپنی سرحدی پوسٹ بھی خالی کردی جبکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے ہر وقت چوکس اور پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔