اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے سے پہلے معاملات بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی گئی۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، تاہم مذاکرات میں اتفاق رائے پیدا ہونے کے باوجود پیش رفت کو سبوتاژ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بالآخر حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کی مسلسل کوششیں کی گئیں۔ مذاکرات میں کئی امور پر اتفاق رائے کے بعد بھی بات چیت کو آگے نہیں بڑھنے دیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ چکے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے آخری مرحلے پر مؤقف اختیار کیا کہ اسے صوبائی حکومت سے مشاورت کرنا ہوگی۔ شاید وفد کو وہاں سے ایک اور 9 مئی جیسا واقعہ کرنے کی ہدایت ملی تھی، جس کے نتیجے میں معاملات بگڑ گئے۔
پختونخوا میں گورنر راج سے پہلے معاملات بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی گئی، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
