پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری کی خبریں سامنے آگئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کو معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، جس کی ہدایتکاری فہیم برنی کریں گے۔
ڈرامہ ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور فنکاروں سے بات چیت جاری ہے، تاہم کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
وسیم اکرم اس سے قبل فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اداکاری کر چکے ہیں، تاہم یہ ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ہو گا۔
اس خبر پر اداکارہ جویریہ عباسی نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ بعض صارفین نے وسیم اکرم کی ممکنہ کاسٹنگ پر تنقید بھی کی۔
وسیم اکرم ڈراموں میں اداکاری کیلئے تیار، پہلے پراجیکٹ کی ہیروئنکون؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
