ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت ہوگئی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم ہاس آنے کی دعوت دی تھی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کرلیا تھا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تنا کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور رانا ثنا اللہ نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی تھی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بھول گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔