ہومبریکنگ نیوزگورنر راج پورے صوبے میں نافذ ہوگا، ایمرجنسی شاید کچھ اضلاع میں لگے، فیصل کریم کنڈی

گورنر راج پورے صوبے میں نافذ ہوگا، ایمرجنسی شاید کچھ اضلاع میں لگے، فیصل کریم کنڈی

پشاور (آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج پورے صوبے میں لگے گا، اور ایمرجنسی شاید کچھ اضلاع میں لگے، پی ٹی آئی سے اب مزید کسی بات چیت کا امکان نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کسی بھی چیز کا ابھی تک سرکاری طور پر فیصلہ نہیں ہوا، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگر سہیل آفریدی نے کوئی غیرقانونی کام کیا تو وہ کوئی اتنا بڑا آدمی نہیں، سب گرفتار ہو سکتے ہیں۔ اس وقت پی ٹی آئی کے اراکین روپوش ہیں یا فرمائشی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔گورنر نے کہاکہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلی بلاتا ہے کیا یہ بھی ہم ان کو بتائیں گے، اگر وزیراعلی اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں کر سکتا تو استعفی دے دے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اب ہمیں سرجری کی طرف جانا ہوگا، ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ بنیادوں پر آپریشنز ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گھروں سے لوگوں کی بے دخلی ہوگی یا نہیں یہ فیصلے تو بعد میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر پی ٹی آئی والے گورنر ہاس کے قریب آئیں گے تو ان کو ایسا سبق سکھاں گا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے، اور حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح بلا لیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔