ہومبریکنگ نیوزلائبہ اعجاز خود کشی کیس:ایف آئی اے اسلام آباد زون کے فراڈ میں ملوث شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے

لائبہ اعجاز خود کشی کیس:ایف آئی اے اسلام آباد زون کے فراڈ میں ملوث شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے

اسلام آباد(آئی پی ایس ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے لائبہ اعجاز سے متعلق افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متعلقہ شخص کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری نے لائبہ اعجاز کی رہائش گاہ رہائش پر گے اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلِ خانہ سے واقعے سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، متعلقہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی شناخت اور پیشہ ورانہ حیثیت سے متعلق غلط بیانی کے ذریعے متاثرہ خاندان کا اعتماد حاصل کیا اور مختلف مقاصد کے لیے رقم وصول کی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص باقاعدہ ویزا ایجنٹ نہیں تھا، بلکہ وہ خود کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اکا ئونٹنٹ کے طور پر کام کرنے والا ظاہر کرتا تھا۔ بعد ازاں، وہ مختلف مواقع پر اپنی شناخت اور ملازمت سے متعلق مختلف دعوے کرتا رہا، جن کے ذریعے مبینہ طور پر متاثرہ خاندان کو دھوکے میں رکھا گیا۔

مزید معلومات کے مطابق، لائبہ اعجاز کے بھائی کی ملازمت کے سلسلے میں متعلقہ شخص کو پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کیے گئے، جبکہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں لائبہ اعجاز کے داخلے کے نام پر بہتر لاکھ روپے دیے گئے۔ ان ادائیگیوں اور متعلقہ شخص کی جانب سے کیے گئے دعوں کے حوالے سے معاملے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متعلقہ شخص کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق، کیس میں ہونے والی پیش رفت کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معاملے سے متعلق مزید تفصیلات اور پیش رفت پر فراہم کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔