ہومپاکستانجرمنی کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سلمان شریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

جرمنی کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سلمان شریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جرمنی میں پاکستان کے نامزد سفیر سلمان شریف کو دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سلمان شریف نے آج وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے انہیں جرمنی میں پاکستان کا سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے جرمنی میں مقیم پاکستانی برادری کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے، ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے اور انہیں موثر قونصلر خدمات فراہم کرنے کو پاکستانی سفارت خانے کی اہم ترجیحات قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔