ہومتازہ ترینبھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

نیویارک: پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی امداد کی آڑ میں بھارت طالبان حکومت کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کیلئے مادی اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے یہ بات بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے اندر موجود اپنے پراکسیز کی فعال معاونت کے ذریعے فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد اور سرپرستی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک ماورائے علاقائی قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے کردار سے پوری دنیا واقف ہے۔

جواد اجمل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اپنے عوام اور اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔