ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کی ملاقات، علاقائی امن و سلامتی کیلئے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کی ملاقات، علاقائی امن و سلامتی کیلئے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامررضا نے ملاقات کی،نائب وزیراعظم اورکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے قومی سلامتی کے امور اورعلاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی مفادات کے تحفظ اورعلاقائی امن و سلامتی کیلئے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔