اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا نے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا سے ملاقات کی اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کے دوبارہ انتخاب پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران روانڈا اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں سفارت کاروں نے خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کی ایتھوپین سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
