اسلام آباد /کراچی (سب نیوز)کاٹی کی مجلسِ عاملہ کا بڑا فیصلہ، ایس ایم تنویر ایف پی سی سی آئی صدارت کے امیدوار نامزد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایم تنویر ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار برائے 2027-28نامزد ، کاٹی نے ایس ایم تنویر کی ایف پی سی سی آئی صدارت کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز ایس ایم تنویر کی کامیابی میں کردار ادا کریں، ایس ایم تنویر کاروباری برادری کے حقیقی مسائل قومی ایجنڈے پر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بحران کے دور میں ایس ایم تنویر نے معیشت کو سنبھالنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ایف پی سی سی آئی کو صنعت و تجارت کے مسائل کی مضبوط آواز بنانا ہوگا۔
زبیر چھایا نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی قیادت میں کاروباری برادری کا مقدمہ موثر انداز میں پیش ہوگا، ایس ایم تنویر کی صدارتی امیدوار کی مکمل اور بھرپور حمایت کرتی ہے، بلند شرح سود، مہنگی توانائی اور ٹیکس پالیسی صنعت کے بڑے چیلنجز ہیں،ایس ایم تنویر کی کامیابی سے پاکستان کی صنعتی و تجارتی آواز مزید مضبوط ہوگی۔کاٹی قیادت نے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے ایس ایم تنویر کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم تنویر کو کامیاب کراکے بزنس کمیونٹی کی دیرینہ خواہش پوری کی جائے، صنعت، تجارت، برآمدات اور سرمایہ کاری کے مسائل پر موثر آواز ہیں۔
