ہومبریکنگ نیوزامارات نے سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

امارات نے سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

ابوظہبی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیدیا۔پراسیکیوٹر جنرل متحدہ عرب امارات نے بتایا کہ اسرائیل جانے والی پرواز کے معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں پائلٹ پرکلہاڑی سے حملہ کیا،

معاون پائلٹ نے حملے کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔اماراتی پراسیکیوٹر جنرل معاون کے مطابق معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا، واقعے کے حالات، محرکات اور اس سے متعلق ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، واقعے سے متعلق ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اس لیے اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلائی دبئی کے واقعے میں ملوث معاون پائلٹ عمان کے شہری ہمام الحمامی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔