ہومبریکنگ نیوزایم ایف کی شرط، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق پالیسی میں اہم ترامیم کا فیصلہ

ایم ایف کی شرط، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق پالیسی میں اہم ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی جب کہ ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق 2023 کی پالیسی میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری اداروں کو انٹرنشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز پر عمل کرنا ہوگا ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم شدہ پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں کو انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز کے مطابق حساب کتاب رکھنے کا پابند قراردیاگیا ہے، تمام سرکاری اداروں کواندرونی آڈٹ کے طریقہ کار اختیارکرنا ہوں گے۔نوٹیفکیشن نے کہا کہ فنانس ڈویژن آڈیٹرجنرل کی مشاورت سے مالی انتظام کا فریم ورک تیار کرے گا،

جس کیلیے سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی پالیسی پرعمل کرناہوگا، بینکنگ سے متعلق سرکاری اداروں پر اسٹیٹ بینک کے متعلقہ قواعد لاگو ہوں گے۔ پالیسی میں ترامیم کا مقصد سرکاری ملکیتی اداروں کیمالی نظم ونسق، شفافیت اور احتساب کینظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔