اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور اس مشکل وقت میں ان کے اور ان کے خاندان کے لیے صبر اور سکون کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
