ہومپاکستانحکومت کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 138ارب 48کروڑ روپے کے مساوی ہے۔منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام نام دیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا پروگرام لون 3 سال کے لیے ہوگا جس میں 15 کروڑ 92 لاکھ کی تکنیکی امداد بھی شامل ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام یکم نومبر2026سے شروع ہو کر نومبر 2029میں مکمل ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطا بق نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا، موجودہ پنشن سسٹم قومی خزانہ پر بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔