ہومبریکنگ نیوزقازقستان میں بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران کوگرفتارکرلیا گیا

قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران کوگرفتارکرلیا گیا

آستانہ(آئی پی ایس )قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14 فوجیوں کی ہلاکت پر 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو بحیرہ کیسپین کے ساحل پر خراب موسم کے دوران پیش آیا جب بحریہ کے اہلکار تربیتی مشق میں مصروف تھے، واقعے میں 3 افراد کو بچالیا گیا۔

قازقستان کی وزارت داخلہ کے مطابق واقعیکے بعد وزارت دفاع کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار افراد میں بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق افسران کو غفلت اور جہاز رانی کے قوانین کی خلاف ورزی کے شبے میں گرفتارکیا گیا ہے، واقعیکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہیکہ قازقستان کی بحریہ میں تقریبا 3 ہزار اہلکار ہیں اور یہ بحیرہ کیسپین میں تعینات ہیں۔ قازق بحریہ بحیرہ کیسپین میں موجود توانائی کے بنیادی ڈھانچیکی حفاظت پر معمور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔