ہومبریکنگ نیوزاوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے وفد کا ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ

اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے وفد کا ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں کمپنی کے سی سی او سید علی کرمانی اور سید میثم علی کرمانی نے وفد کا استقبال کیا۔اوورسیز پاکستانی فانڈیشن حکومت پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا نے وفد کی قیادت کی، جبکہ وزیراعظم پاکستان کے فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانی احسان الحق باجوہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی وفد میں شامل تھیں۔

دورے کے دوران وفد نے ایس این کے پیٹرولیم کمپنی کے ہیڈ آفس میں کمپنی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر، کاروباری سرگرمیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سید میثم علی کرمانی نے وفد کو کمپنی کے کاروباری معاملات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دورے کے اختتام پر ایس این کے پیٹرولیم کی جانب سے اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔