اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) سب نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو کی جانب سے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جلد از جلد متاثرین کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ،
اس ضمن میں فوری طور پر ڈی تیرہ ، ای تیرہ اور ایف تیرہ کی الاٹمنٹ کی فائلز کو پراسس کیا جائے تاہم غیر تقسیم شدہ شاملات کو قطعی طور پر اس قرعہ اندازی میں شامل نا کیا جائے جبکہ ماضی میں شاملات کی پراسس کی گئی فائلز کی تفصیلات اور فہرست طلب کر لی گئی ہے ،، ممبر اسیٹیٹ محمد زمان وٹو کی جانب سے شاملات کی زمین کی فائلز کو الاٹمنٹ کے لیے پراسس کرنے والے ملازمین اور آفیسران کی فہرست بھی طلب کر لی گئی ہے ۔
یاد رہے ممبر اسٹیٹ کو شاملات پر عملدرآمد کی فائل کلئیر کروانے کی شکایت بھی موصول ہوئی تھی ،،، شاملات کی فائلز پراسس کروانے اور عملدرآمد کروانے والے گروپ کے ارکان کے دستاویزی ثبوت اور نام جلد منظر عام پر لائے جائیں گے
