ہومبریکنگ نیوزمیانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج، ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج، ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری اور نئے ہیلتھ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلی نے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس کے دوران میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ اسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرکا کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں 268 بستروں پر مشتمل نواز شریف، مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس میں لیہ میڈیکل کالج منصوبے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی، جبکہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور سرگودھا کارڈیالوجی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفیکشن، ڈیزیز، پلاسٹک سرجری، جینیٹک، سرجیکل اور آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن اسپتال ٹو اور انسٹیٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بھی قائم ہوں گے، جبکہ الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال اور 100 بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔