ہومبریکنگ نیوزبھارت نے پروپیگنڈا کو ریاستی ہتھیار، ڈس انفارمیشن کو سفارتکاری بنا لیا، پاکستان

بھارت نے پروپیگنڈا کو ریاستی ہتھیار، ڈس انفارمیشن کو سفارتکاری بنا لیا، پاکستان

نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں بھارتی نمائندے کے بیان پر پاکستان نے جواب دیتے ہوئے بھارت پر پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کو ریاستی پالیسی اور سفارتکاری کا ذریعہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ کے مطابق کونسلر صائمہ سلیم نے جنرل ڈیبیٹ کے دوران بھارتی نمائندے کے بیان پر اپنے حقِ جواب کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کی پالیسیوں پر سخت ردعمل دیا۔صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارتی ریاست نے پروپیگنڈا کو ریاستی امور چلانے کا ذریعہ بنا لیا ہے اور ڈس انفارمیشن کو سفارتکاری کے ایک ہتھیار کے طور پر اپنایا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے دہشتگردی کو پالیسی کے آلے کے طور پر استعمال کیا، علاقائی بالادستی کو اسٹریٹجک مقصد بنایا، اسلاموفوبیا کو مرکزی دھارے میں شامل کیا اور ہندوتوا کے نظریے کو ادارہ جاتی شکل دی۔پاکستانی مشن نے صائمہ سلیم کے جواب کو موجودہ بھارت کی عدم برداشت سے متعلق ایک غیر معمولی بیلنس شیٹ قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔