ہومتازہ تریناسلام آبادسیف سٹی کیمروں کے تحفظ اور نقصان کی تلافی کیلئے نیا آرڈیننس نافذ

اسلام آبادسیف سٹی کیمروں کے تحفظ اور نقصان کی تلافی کیلئے نیا آرڈیننس نافذ

اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کے تحفظ کیلئے نیا آرڈیننس نافذ کردیا گیا،کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے پر بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
صدرمملکت نےوزیراعظم کی ایڈوائس پراسلام آباد سیف سٹی کیمروں اورسرویلنس انفراسٹرکچر کے تحفظ کا آرڈیننس منظور کرلیا۔آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں یا انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے یا اس پر اکسانےوالے پر فی کیمرہ یا انفراسٹرکچر بیس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

جلسے، جلوس، دھرنے یا احتجاج کے دوران کیمروں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں منتظمین بھی ذمہ دار قرار پائیں گے۔ نقصان پہنچانے والوں سے مرمت اورتبدیلی کے اخراجات بھی وصول کیے جائیں گے،جبکہ جرمانے اور نقصان کی رقم سیف سٹی کیمروں کی مرمت و تبدیلی پر خرچ ہوگی۔

آرڈیننس کےمطابق مجازافسرشنوائی کاموقع دینےکےبعد جرمانے کا تعین کرے گا،جس کے خلاف تیس روز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سےاپیل کی جاسکے گی،جرمانہ ادا نہ کرنےکی صورت میں رقم اراضی محصول کے بقایاجات کے طور پر وصول کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔