ہومپاکستانچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

کوئٹہ(سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے چمن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جس میں متعدد طالبان ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس سے قبل گلستان سیکٹر میں بھی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔